Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

امدادی سامان کےٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارےوالے ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارنے میں ملوث چار ملزمان کو طالبان حکومت نے گرفتار کر لیا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بی بی سی سے گفتگو میں اس کو بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھنڈا اتارنے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

اس سے قبل طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک پر لگے پاکستانی پرچم کو افغان طالبان نے افغانستان کی حدود میں اتار دیا تھا۔

اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد عبور کرنے کے بعد جب امدادی سامان سے بھرا یہ ٹرک افغانستان میں داخل ہوتا ہے تو وہاں انتظار میں کھڑے افغان طالبان ٹرک کو روکتے ہیں اور اس پر لگے پاکستانی پرچم کو اتار دیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube