Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

امریکا کا ویکسین شدہ افراد کےلیے پابندیاں ختم کرنےکا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

امریکا نے اگلے ماہ سے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کے لیے سفری پابندیوں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق پیر کو صدر جوبائیڈن کے کورونا وائرس ریسپانس کے کوآرڈینیٹر جیفری زائنٹس نے کہا ہے کہ یہ سفری پابندیاں ان افراد کے لیے ختم کی جا رہی ہیں جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور وہ ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ سے گزر رہے ہیں۔

اس سے قبل اے ایف پی نے کہا تھا کہ امریکا یورپی یونین اور برطانیہ پر گذشتہ 18 ماہ سے کورونا وائرس کی وبا کے باعث عائد سفری پابندیوں کو ختم کرے گا۔

کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندیوں میں نرمی یورپی اتحادیوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے وقت صدر جوبائیڈن کی طرف سے ایک اہم تبدیلی ہوگی۔

فی الحال یورپی ممالک سے صرف امریکی شہریوں، رہائشیوں اور سپیشل ویزہ رکھنے والے غیرملکیوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube