Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

افغانستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

فوٹو: کرک انفو

 

طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں چیئر لیڈرز کی نامناسب لباس اور رقص کی وجہ سے افغان چینلز کو آئی پی ایل میچ دکھانے کی اجازت نہیں مل سکتی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند اور افغان صحافی انیس الرحمان نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں افغانستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی سے متعلق بتایا ہے۔

افغان صحافی انیس الرحمان کے مطابق افغان اسپورٹس چینل آر ٹی اے اسپورٹس آئی پی ایل کے ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube