Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

روس: مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

روس کے شہر پرم میں ایک اسلحہ بردار شخص کی فائرنگ سے حکام کے مطابق آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور پیر کی صبح پیدل ہی کیمپس پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں یونیورسٹی کی عمارت میں محصور طلبہ اور اساتذہ کو کھڑکیوں سے کودتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

طلبہ کے کھڑکیوں سے کودنے کے اس منظر کور رشیئن ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

روس کی سرکاری تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واقعہ پرم سٹیٹ یونیورسٹی میں پیش آیا جو دارالحکومت ماسکو سے تقریباً 1300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube