Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کابل سیرینا ہوٹل کےکتنے فلورز؟ ارنب گوسوامی کا جھوٹ پکڑاگیا

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Editing & Writing | Adeel Tayyab
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی صحافی پر تنقید

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی کے افسران کی موجودگی سے متعلق بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے ارنب گوسوامی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ مختلف میمز بھی اصل ویڈیو کے ساتھ وائرل ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارنب ڈیبیٹ1 میں ارنب گوسوامی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ’’سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی کے کئی افسران موجود ہیں جبکہ وہ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کھانے کے لیے کیا آرڈر کیا ہے‘‘۔

ارنب گوسوامی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میرے انٹیلی جنس ذرائع پر کوئی سوال نہ ہی اٹھائے تو اچھا ہوگا۔

پاکستانی تجزیہ کار نے ارنب ڈیبیٹ2 میں ارنب گوسوامی کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیرینا ہوٹل صرف دو فلورز پر مشتمل ہیں اسکا کوئی تیسرا، چوتھا اور پانچواں فلور نہیں ہے۔

دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ارنب گوسوامی کافی تنقید کی زد میں ہیں۔ ایک صارف نے سیرینا ہوٹل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سرینا ہوٹل کی پوشیدہ تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل صرف ارنب گوسوامی کو نظر آسکتی ہے۔

ایک صارف نے سیرینا ہوٹل کی تصویر کا رخ موڑ کر اس میں 12فلور بنا دیے جبکہ ایک اور صارف نے تعمیراتی جگہ کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ارنب گوسوامی کے دعوے کے بعد سیرینا ہوٹل نے پانچویں منزل کی تعمیر شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube