Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

جلال آباد: طالبان کے قافلے پرحملہ،3افراد جاں بحق متعدد زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں آج ہفتے کے روز طالبان تحریک کی گاڑیوں کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں ہونے والے ان دھماکوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

تاحال کسی تنظیم نے جلال آباد دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ واضح ہے کہ طالبان تحریک کے مخالف داعش نے افغانستان کے مشرق میں اپنا مرکز قائم کیا ہوا ہے۔

ادھر دارالحکومت کابل میں آج صبح دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دارالحکومت کابل میں خصوصی طور پر سیکورٹی الرٹ ہے۔

کابل میں گذشتہ ماہ 26 اگست کو دو حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے جن میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube