Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بھارت میں 77 کروڑ شہریوں کی کرونا ویکسینیشن مکمل

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بھارت نے 16 ستمبر تک 77 کروڑ شہریوں کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ اب تک بھارت بھر میں 77 کروڑ،17 لاکھ،36 ہزار،406 افراد کی ویکسینیشن ہوئی ہے۔ صرف جمعرات 16 ستمبر کو 5 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 488 افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو چین نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک ارب افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ یہ تعداد چین کی 70 فیصد آبادی سے زیادہ ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ 15 ستمبر تک چین میں 2.16 ارب شہریوں کی ویکسینیشن ہوئی ہے۔ اس تعداد میں 1.01 ارب افراد بھی شامل ہیں جن کی مکمل ویکسینیشن ہوئی۔

چین نے 10 ماہ میں ایک ارب سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا۔ چین میں سب سے پہلے سائنوفارم ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد دیگر 6 اداروں کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ چین میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن ہورہی ہے۔ چین وہ پہلا ملک ہے جہاں ایک ارب سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube