Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

ملا برادر دنیا کے بااثر افراد کی فہرست میں شامل

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

  امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2021ء کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ملا عبدالغنی برادر امارات اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں، جنہوں نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر بھی دستخط کئے تھے۔

ملا عبدالغنی اخوند  1968ء میں افغان صوبہ اروزگان میں پیدا ہوئے، وہ طالبان کے بانی رہنماء ملا محمد عمر کے نوجوانی کے ساتھی رہے۔

ملا عبدالغنی برادر کو ان کے دوست اور طالبان تحریک کے بانی ملا محمد عمر نے ہی برادر یعنی بھائی کا لقب دیا تھا، جس کے بعد سے انہیں ملا عبدالغنی برادر یا ملا برادر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

طالبان کے افغانستان پر 15 اگست 2021ء کو دوبارہ قبضے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نئی حکومت کی سربراہی ملا برادر کریں گے تاہم انہیں بعد میں نائب وزیراعظم کی ذمہ داری سونپی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube