Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

روسی سیکیورٹی اتحاد کا افغان پناہ گزینوں کی میزبانی نہ کرنےکا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

روس کی سربراہی میں کولیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن میں قازقستان نے کہا ہے کہ اس اتحاد کے اراکین کا افغانستان میں سیاسی و سلامتی کے بحران کے دوران پناہ گزینوں کی میزبانی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

سی ایس ٹی او میں سینٹرل ایشیاء کے تین ممالک تاجکستان، کرغیزستان اور قازقستان شامل ہیں، ان میں تاجکستان کا افغانستان کے ساتھ ایک طویل بارڈر ہے۔

بی بی سی کے مطابق تاجکستان میں جمعرات کو رکن ممالک کے سربراہان کے ایک اجلاس کے دوران قازقستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ’سی ایس ٹی او کا مشترکہ مؤقف ہے کہ ہمارے ممالک کی حدود میں افغان پناہ گزین اور غیر ملکی فوجی اڈے قابل قبول نہیں‘۔

سینٹرل ایشیاء کے دو مزید ممالک ازبکستان اور ترکمانستان سی ایس ٹی او کے اراکین نہیں مگر یہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہیں۔

ازبکستان نے کہا ہے کہ وہ صرف عارضی طور پر افغان پناہ گزین کی میزبانی کرے گا تاکہ وہاں سے انہیں دوسرے ممالک میں منتقل کیا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube