Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

سراج الدین حقانی سے اقوام متحدہ کی سفارتکار کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

افغان عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ ڈیبرا لائنز نے ملاقات کی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ ڈیبرا لائنز اور سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات میں ملک کیلئے انسانی ہمدردی کی امداد پر بات ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سراج الدین حقانی نے اقوام متحدہ کے حکام کو بتایا ہے کہ وہ افغانستان میں بغیر کسی رکاوٹ کام کر سکتے ہیں اور افغان عوام کو امداد فراہم کر سکتے ہیں۔

سہیل شاہین کے مطابق اس موقع پر ڈیبرا لائنز کا کہنا تھا کہ جو ہم نے آپ سے سنا ہے وہ اس پروپیگنڈا کی نفی کرتا ہے جو آپ کے خلاف گزشتہ 20 برسوں کے دوران کیا گیا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات میں اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی مدد کیلئے ان کے کارکنان کو بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

بیان کے مطابق افغانستان کی صورتحال میں بہتری کیلئے اجتماعی کوششوں میں باہمی اعتماد ضروری ہے جن میں معیشت کی بحالی، سرکاری ملازمین کا تحفظ، صحت کے حکام کی تنخواہیں اور ادویات و خوراک کی دستیابی اہم ہے۔

ڈیبرا لائنز نے افغان انٹیلی جنس کے نئے چیف سربراہ عبد الحق واثق سے بھی ملاقات کی ہے جس میں بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے حکام کا تحفظ اور نام نہاد دولت اسلامیہ کے خطرے پر بات کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube