Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

طالبان میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،ملا عبدالغنی برادر

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے طالبان کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان جیسا اتحاد دنیا کی کسی تحریک میں نہیں۔

ایک انٹرویو میں سینئر طالبان رہنماء ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ میں بالکل صحت مند ہوں، سفر میں تھا اس لئے ایسی خبروں کی بروقت تردید نہیں کرسکا۔

ملا عبدالغنی برادر نے مزید کہا ہے کہ اتنے سالوں تک ہماری جدوجہد کا مقصد غاصب قوتوں کے قبضے کا خاتمہ تھا، ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں۔

افغان رہنماء نے افغان عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔

 قطری وزیرخارجہ کے ساتھ طالبان رہنماوں کی ملاقات میں اپنی عدم موجودگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے آنے کا پہلے سے ہمیں علم نہیں تھا ورنہ میں چند دن مزید کابل میں رک جاتا اور قندھار سے دوبارہ کابل پہنچنا بھی ممکن نہیں تھا۔

اس سے قبل طالبان رہنماء انس حقانی بھی طالبان رہنماوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube