Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

طالبان میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں،انس حقانی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

طالبان رہنماء انس حقانی کا کہنا ہے کہ طالبان قیادت میں وزارتوں پر اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ہماری جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ دین اسلام کی سربلندی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انس حقانی کا کہنا تھا کہ پچھلے 20 سال سے ہمارے مخالفین کی یہی کوشش رہی ہے کہ ہماری تحریک کو بدنام کیا جائے اور جب سے طالبان دوبارہ برسراقتدار آئے ان کوششوں میں مزید تیزی آئی ہے۔

انس حقانی کا کہنا تھا کہ ہمارے اور ملا برادر کے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی افواہوں کا مقصد افغانستان میں انتشار پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اقتدار کےلئے لڑتے تو وہ ہمیں بعیر لڑائی کے بھی مل جاتا، ہمیں مختلف اوقات میں ایسی پیشکشیں کی گئی ہیں لیکن ہماری جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں۔

انس حقانی نے اپنے حمایتیوں کو یقین دلایا کہ وہ ایسی منفی خبروں پر یقین نہ کریں، یہ ابھی شروعات ہے ایسے منفی پروپیگنڈے میں آئندہ مزید تیزی آسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube