Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

سعودی عرب میں داخل ہونےوالوں کیلئےنظرثانی شدہ قواعدوضوابط جاری

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کردیے ہیں۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی کے امور کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دونوں مقدس مساجد میں قرآن شریف رکھ دئیے گئے ہیں۔ حرم انسٹی ٹیوٹ میں کلاسزکو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔حرم سے براہ راست لیکچرزکا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔

اس کےعلاوہ دونوں مساجد میں نمازیوں کے درمیان فیصلہ کم کردیا گیا ہے۔دونوں مساجد میں روزانہ 70 ہزار افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ حرمین میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

 مدينہ منورہ ميں مسجد نبوی ﷺ ميں آب زم زم سے بھرے 6 سو کولر دوبارہ رکھ ديے گئے۔ ان کولرز کو ڈيڑھ سال پہلے کرونا کا پھیلاؤ  روکنے کے ليے ہٹايا گيا تھا۔

سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں اور زائرین کو روانگی سے 72 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا۔سعودی عرب پہنچنے پر 5 دن کیلئے گھرمیں قرنطینہ بھی لازم ہوگا جس کےبعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ دونوں ٹیسٹوں کے نتائج منفی ہونے کی صورت میں قرنطینہ  ختم ہوجائےگا۔

زائرین کو سعودی وزارت صحت کی کرونا ایپ کے مطابق قرنطینہ کے قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ جن افراد کو سعودیہ عرب کی منظور شدہ ویکسین نہیں لگوائی گئی انھیں ویکسین کی اضافی خوراک لگوانا ہوگی۔ نظرثانی شدہ ضوابط کار کا اطلاق 23 ستمبرکورات 12ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube