Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

امارات اسلامی کے جنگجو جنگی جرائم ميں ملوث نہيں،ذبیح اللہ مجاہد

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago

قطر  کا طالبان حکومت کو تسليم کرنے سے انکار

افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اماراتِ اسلامی کے جنگجو جنگی جرائم ميں ملوث نہيں ہيومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

ذبيح اللہ مجاہد نے ٹوئيٹ پیغام میں جنگ زدہ علاقوں کے حقائق سامنے لانے کا بھی مطالبہ کرديا۔

طالبان دوحا دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعيم نے عبدالغنی برادر کا آڈيو پيغام جاری کرديا جس میں طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی کی خبروں کو پراپيگنڈا قرار دیا گیا ہے۔

طالبان جنگجوو نے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے برآمد ہونے والے کئی ملين ڈالرز اور سونے کی ٹکياں مرکزی بينک کے حوالے کر ديے۔

دوسری جانب قطر نے طالبان حکومت کو تسليم کرنے سے انکار کرديا قطر کے نائب وزيراعظم محمد بن  عبدالرحمان نے پيرس ميں ميڈيا سے گفتگو ميں کہا کہ طالبان اپنے بیانات اور وعدوں پر عمل کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube