Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

چین کا افغانستان کےلئے 15 ملین ڈالر امداد کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago

چین نے افغانستان کےلئے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر 15 ملین ڈالر  مالیت کے امداد کا اعلان کردیا۔

افغانستان میں چین کے سفیر  نے افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے کابل میں دوران ملاقات امداد کا اعلان کیا۔

طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ہابمی دلچسپی کے امور سمیت افغان عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے امیر خان متقی کو یقین دہانی کرائی کہ چین نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

دوسری طرف عبوری افغان وزیرخارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان سے بھی ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو درپیش مسائل اور خصوصا پاک افغان بارڈر چمن پر آمدورفت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube