Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

ازبکستان میں پھنسے افغان پائلٹس دبئی پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

طالبان کے 15 اگست کو کابل پر کنٹرول کے بعد ملک سے فرار ہوکر ازبکستان جانیوالے پائلٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی گئے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے ازبکستان میں پھنسے افغان پائلٹس اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پائلٹس گزشتہ مہینے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان ایئرفورس کے جہازوں میں خاندانوں سمیت ازبکستان فرار ہوگئے تھے۔

یہ افغان پائلٹس ازبکستان میں ایک فوجی بیس پر مقیم تھے جن کے بارے میں طالبان کا مطالبہ تھا کہ ان پائلٹس اور جہازوں کو ہمارے حوالے کیا جائے تاہم یہ پائلٹس افغانستان واپس جانے کیلئے راضی نہیں تھے۔

رائٹرز کے مطابق ملک سے فرار ہونیوالے افغانے پائلٹس کو پہلے مرحلے میں دبئی منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں امریکا بھیجا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق افغان ایئرفورس کے متعدد جہاز اور ہیلی کاپٹرز اس وقت ازبکستان میں موجود ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے ازبکستان حکومت افغان ایئرفورس کے یہ فضائی اثاثہ واپس امریکا کے حوالے کریں گے۔ 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube