Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

میکسیکو میں 7.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Mexico Earthquake

زلزے کے بعد ایک ہوٹل کے باہر تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔فوٹو: اے ایف پی

میکسیکو کے شہر اکاپولکو کے قریب 7.1 شدت کے زلزلے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ زلزلے سے کئی سو کلومیٹر دور واقع دارالحکومت میکسیو سٹی میں کئی عمارتیں لرز اٹھیں۔

نیشنل سیسمولوجیکل سروس کے مطابق زلزلہ کا مرکز گوریرو ریاست میں اکاپولکو سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

گوریرو ریاست کے گورنر ہیکٹر آسٹڈیلو نے میلینیو ٹی وی کو بتایا کہ زلزے سے سڑک پر لگا بجلی کا کھمبا ایک شخص پر گرنے سے اسکی موت واقع ہوئی۔

میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نمائندہ اے ایف پی کے مطابق اکاپولکو میں سڑک پر لگے بجلی کی کئی کھمبے گاڑیوں پر گرے ہیں جبکہ ایک چرچ کا اگلا حصہ گر گیا ہے۔

زلزے کے بعد آفٹر شاکس کے باعث سیاحوں نے ہوٹلوں کو خالی کر دیا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس پر رہائشی اور سیاح گھروں اور ہوٹلوں سے سڑکوں پر نکل آئے۔

کئی علاقے اس وقت بجلی سے محروم ہیں اور بجلی بورڈ جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube