Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

اسرائیل کا رات گئے غزہ پر فضائی حملہ

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Israeli airstrikes

فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات دیر گئے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

العربیہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق فضائی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں اس جگہ راکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ حماس کی جانب سے آتش گیر غباروں کے حملے سے اسرائیلی ریاست میں آگ لگ گئی تھی۔

فوجی ترجمان افیخائی ادرعی نے اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں خان یونس میں ایک عسکری کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک مقام پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی اور شہریوں کی ملحقہ املاک کو نقصان پہنچا البتہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع علاقے القادسیہ پر کئی میزائل داغے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مئی میں 11 روزہ جنگ ہوئی تھی جو کہ دونوں فریقین کے درمیان بدترین جنگ تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube