Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

کابل:ترک،قطری ماہرین کامیاب،ایئرپورٹ پرفلائٹ سروس بحال

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کابل ایئرپورٹ کا نظام جو امریکی جاتے وقت درہم برہم کر گئے تھے قطر اور ترکی کی تیکنیکی ٹیموں کی کوششوں سے بحال ہوگیا۔
جمعہ کو کابل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بحال ہوگیا اور ‏متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان اور ادويات لانے والے طیارے کی کامیاب لینڈنگ بھی ہوگئی۔ کابل پہنچنے والی پہلی پرواز میں 4 ٹن غذائی امداد اور ادویات شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے پہنچنے والی پرواز میں حکومتی وفد کے ارکان بھی کابل پہنچے جو طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
جمعرات کو قطر اور ترکی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے کابل ایئرپورٹ پر مرمت کا کام شروع کردیا تھا جس کی تصدیق طالبان کی جانب سے کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 30 اگست کو غیرملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کی تکمیل کے موقع پر امریکی افواج نے کابل ایئر پورٹ پر تمام آپریٹنگ سسٹم و تنصیبات ناکارہ بنادی تھیں جس کے نتیجے میں وہاں طیاروں کی محفوظ آمد و رفت ممکن نہیں رہی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube