Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پنج شیر:طالبان مخالف اہم کمانڈروں نےہتھیارڈال دیے،لڑائی ملتوی

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

گزشتہ 24 گھنٹے سے پنج شیر میں طالبان اور مخالف ملیشیا کے جنگجو کےدرمیان شدید لڑائی جاری تھی جسے اب طالبان نے مئوخر کردیا۔
طالبان کا پنج شیر کے قبضے کی لڑائی روکنے کا فیصلہ مخالف ملیشیا کے متعدد اہم کمانڈروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد سامنے آیا۔
طالبان نے اس سے قبل لڑائی میں گورنر پنج شیر کے داماد سمیت 34 مخالف جنگجو کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں 4 اہم کمانڈرز بھی شامل تھے۔
طالبان کی جانب سے آج فیصلہ کن لڑائی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد صبح سويرے طالبان نے مشاورتی اجلاس کے بعد پنج شیر ندی کو عبور کر ليا۔
طالبان اس وقت پنج شیر کے پہاڑوں میں موجود ہیں جبکہ مختلف صوبوں سے مزيد فوجی قافلے بھی وہاں کے لیے روانہ ہوگئے ہيں۔
دوسری جانب افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہيں جبکہ احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود بھی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube