Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

ویڈیو:طالبان کا ایک اورماڈرن جنگجو یونٹ،ڈاکیومنٹری جاری

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

طالبان کی جانب سے بدری 313 یونٹ کے بعد ایک اور یونٹ فاتح کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس کے پاس اس وقت اکثر صوبائی دارالحکومتوں کے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہے۔

افغانستان کی قومی ٹیلی ویژن چینل آر ٹی اے نے طالبان کے فاتح یونٹ پر بنی ڈاکیومنٹری جاری کردی۔

سرکاری چینل سے جاری اس ڈاکیومنٹری میں طالبان کی پریڈ و ٹریننگ کا طریقہ کار اور جنگجوؤں کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھایا گیا ہے۔

یہ فورس انتہائی تربیت یافتہ اور جدید ترین فوجی ساز و سامان سے لیس ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اشیاء امریکی اور افغان فوج کے زیراستعمال رہی ہیں۔

آر ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ ڈاکومنٹری میں فوجیوں کو عام پگڑی کے بجائے فوجی ہیلمٹ، سن گلاسز اور بلٹ پروف جیکٹس اور جدید امریکی رائفلوں سے لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube