Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

بحرین نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کردی

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بحرین نے پاکستان سمیت 4 ممالک کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے انہیں ریڈ لسٹ سے نکال دیا، فیصلے کا اطلاق 3 ستمبر سے ہوگا۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے عرب میڈیا میں آنیوالی رپورٹس کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے دیگر ممالک میں بھارت، پاناما اور ڈومینیکن ری پبلک شامل ہیں۔

بحرین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے 24 مئی کو پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل ٹاسک فورس کی اجازت کے بعد سول ایوی ایشن افیئرز نے گورنمنٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے بحرین کیلئے سفر کیلئے ریڈ لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

بیان کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکالئے گئے ممالک کے ان مسافروں کیلئے آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جن کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کیا گیا ہے، تاہم مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube