Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

سعودی عرب کا مکمل ویکسینیشن والے مسافروں کوآنےکی اجازت دینےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سعودی وزارت داخلہ نے مکمل ویکسینیشن والے افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جہاں سے مسافروں کے داخلے پر عارضی پابندی تھی وہ اب سعودی عرب جاسکیں گے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔ تاحال پروازوں کی روانگی کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مسافروں کو متعلقہ اداروں کی جانب سے مقرر کردہ تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی برقرار رکھنا ہوگی۔ یہ فیصلہ ان تارکین وطن پر بھی لاگو ہوگا جن کو سعودی عرب سے روانہ ہونے سے قبل مملکت میں کرونا ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جاچکی ہوں۔

عمرہ زائرین کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری

اس سے قبل سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو ايس او پيز پر عمل کرنا ہوگا۔ہدایت نامہ کے مطابق مکمل ویکسی نیشن کے بغیر عمرہ زائرین کو پرواز میں سوار نہ کیا جائے۔

ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے ليے سرکاری سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر متعلقہ حکام کو پیش کرنا ہوگا۔

مسافر کی روانگی سے 72گھنٹے قبل کی کرونا نیگیٹو پی سی آر رپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔منظور شدہ ویکسین میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہيں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل 26جولائی کو سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube