Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ترکی:جنگلات کی آگ سےجانی و مالی نقصان جاری

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

آٹھ افراد جانبحق، سینکڑوں زخمی،گھرخاکستر

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ہر چيز جلاتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں جہاں اب تک 8 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں وہیں لوگوں کا مال و متاع بھی جل کر خاکستر ہورہا ہے۔

انتاليہ، مارماريس اور موگلا ميں خوفناک آگ ساتویں روز بھی جاری رہی جو اب تک 30 سے زائد صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

  ان علاقوں ميں پارہ 40 ڈگری  سينٹی گريڈ ہے گرمی و حبس کی وجہ سے آگ  مزيد بڑھتی جا رہی ہے جسے بجھانےميں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترک وزيراعظم نے آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کيا اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد ميں شريک ہوئے۔ دریں اثناء آگ سے متاثرہ علاقوں ميں امدادی کارروائياں جاری ہیں۔

صوبہ انطاليہ ميں مقيم ہوزنيا  کا بھی گھر مکمل جل چکا ہے اور ان کا کوئی مال و متاع نہیں بچ سکا۔ ہوزنيا  کا کہنا ہے کہ ان کے گھر ميں آگ لگی تو صرف اتنا ہی موقع تھا کہ وہ جان بچا کر باہر نکل جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شائد انہيں نيا گھر تو مل جائے ليکن جو دکھ ان کی گھر سے وابستہ یادوں کے جل جانے سے انہیں پہنچا ہے اس کا مداوہ کبھی نہیں ہوسکتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube