Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

چین کا ووہان کے تمام شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چین نے ووہان شہر کے تمام باشندوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی شہر ووہان کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام آبادی کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہی وہ شہر ہے جہاں 2019ء میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

حکام کے مطابق ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی والے شہر میں تیزی سے جامع ٹیسٹنگ شروع کررہے ہیں۔

حکام نے پیر کو بتایا تھا کہ باہر سے آکر ووہان میں کام کرنیوالے مزدوروں میں وائرس کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے گزشتہ ایک سال کے دوران مقامی سطح پر نئے کرونا کیسز نہ آنے کے سلسلے کو توڑدیا ہے۔

چین میں منگل کو کرونا وائرس کے 61 کیسز سامنے آئے تھے، جن میں تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز بھی شامل ہیں۔ یہ وائرس درجنوں شہروں تک پہنچ چکا ہے۔

حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو بیجنگ میں داخلے سے بھی روک دیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چین کامیابی سے مقامی سطح پر کرونا کیسز کی تعداد کو صفر تک لایا تھا اور اپنی معیشت کو بحال کیا تھا لیکن اس سال جولائی کے وسط کے بعد 400 نئے کیسز سامنے آنا اس کامیابی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube