Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

ایس اوپیز کیخلاف ورزی ہوئی تو سیاحوں کوجرمانہ ہوگا،سعودی عرب

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سعودی عرب نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی فضائی کمپنیوں اور مسافروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کرونا ویکسین لگوانے والے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19 سفری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز اور فضائی مسافروں کو 5 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن آفس نے خبردار کیا ہے کہ اسی طرح کے جرمانے آپریٹرز یا ذرائع آمدورفت کے مالکان پر بھی لاگو ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے تقریبا ڈیڑھ سال بعد سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube