Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

عالمی وبا: چین میں صورتحال پھر ابتر ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کئی ممالک کرونا کے باعث شدید مشکل سے دوچار

چین سے کرونا وائرس کے پھیلنے کی ابتدا ہوئی تھی لیکن بعد میں اس نے وبا پر خاصا قابو پالیا تھا تاہم اب اس کے شہر نینجنگ ميں بدترين صورتحال پيدا ہوگئی ہے جس نے دوسرے علاقوں کو بھی تیزی سے متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

بيس جولائی کو نینجنگ کے ايئرپورٹ پر کرونا کا پہلا کيس سامنے آيا اور ديکھتے ہی ديکھتے اس وائرس  نے 200 لوگوں کو متاثر کردیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ نینجنگ سے وائرس 5 صوبوں اور دارالحکومت بيجنگ تک پھيل چکا ہے جس کے پیش نظر تمام پروازيں معطل کردی گئی ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی ایام میں چین کا علاقہ ووہان سب سے زیادہ متاثر تاہم اب نینجنگ کے حالات بیحد سنگین بتائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں صورتحال کچھ اچھی نہیں اور مختلف ممالک کو ایک بار پھر اس عالمی وبا کی شدت دیکھنی پڑ رہی ہے۔

سڈنی ميں عوام کوگھروں ميں محدود رکھنے کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ اٹھائيس اگست تک لاک ڈاؤن پر عملدرآمد يقيني بنانے کے لیے سڑکوں اور گليوں ميں گشت شروع کر ديا گیا ہے۔

نيو ساؤتھ ويلز ميں اينٹی لاک ڈاؤن مظاہرين سے نمٹنے کے لیے پوليس کو خصوصی اختيارات دے ديے گئے ہیں۔

فلپائن کی بھی ڈٰيلٹا ويرينٹ کے باعث صورتحال ابتری کی جانب گامزن ہے اور اس کے دارالحکومت منيلا ميں اگلے ہفتے سے لاک ڈاؤن لگانےکا فيصلہ کرلیا گیا ہے۔

جاپان نے بھی ٹوکيو کے ساتھ ساتھ 4 صوبوں ميں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اشارہ ديا۔ جنوبی کوريا ميں ہر دن پہلے سے زيادہ کرونا کيس رپورٹ ہو رہے ہيں۔

ايران ميں بھی کرونا کی تازہ لہر ميں ريکارڈ متاثرين سامنے آرہے ہيں اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار سے زائد کيس رپورٹ ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube