Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

اُمید ہے پاکستان پُرامن افغانستان کیلئےکردار ادا کریگا،امریکا

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد پر امن افغانستان کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد پر امن افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کا افغانستان میں اہم کردار ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طالبان ملک پر طاقت کے ذریعے قابض نہ ہوں اور پاکستان کا اثر و رسوخ ہے اور اس نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس کو ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغان سکیورٹی فورسز اور کابل حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ یقینی طور پر ہم گزشتہ ہفتوں میں جو کچھ بھی زمین پر دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ طالبان افغانستان کے کئی صوبائی درالحکومتوں کو چیلنج کرتے ہوئے ضلعی مراکز کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ہم ان علاقوں میں طالبان کی جانب سے کیے گئے مظالم کی ان خبروں کو بھی دیکھ رہے ہیں جو کہ گہری تشویش کا باعث ہیں اور یقینی طور پر یہ پورے ملک کے لیے طالبان کے اچھے ارادے ظاہر نہیں کر رہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی افغانستان میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ’ایک مثبت چیز‘ ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر بیجنگ افغان تنازع کے پرامن حل اور وہاں حقیقی نمائندگی والی حکومت چاہتے ہیں تو امریکا چین کے کردار کا خیرمقدم کرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube