Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سعودی عرب کاسیاحت کھولنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: گلف نیوز

سعودی عرب نے تقریبا ڈیڑھ سال بعد سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت سیاحت نے ان غیرملکی سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی ہے جنہوں نے کرونا ویکسینیشن مکمل کرلی ہے تاہم حکومت نے عمرہ پر جاری پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن انینڈ جانسن کی ویکسین لگوانے والے افراد سیاحت کےلیے جاسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد نے چینی سائنوفارم یا سائنوویک ویکسین لگوائی ہے وہ ضروری طور پر فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین میں سے کسی ایک کی تیسری خوراک لگوائیں۔

سعودی عرب: غیرملکی زائرین کیلئے عمرہ بحال کرنیکا اعلان

سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے سیاحوں کے لیے 72 گھنٹے قبل کسی بھ مستند لیبارٹری سے سی پی آر ٹیسٹ کروانا اور اس کی تفصیل سعودی صحت حکام کے پاس درج کروانا لازمی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے صرف سیاحت کے لیے پروازیں یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے پابندیاں جاری ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کےلیے عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کےلیے مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ایس او پیز کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کمرے مختص کردیے گئے ہیں۔

مکہ مکرمہ:عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube