Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

مکہ مکرمہ:عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: العربیہ

سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کو عمرہ کی زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ایس او پیز کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کمرے مختص کردیے گئے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

عازمینِ عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ میں 2 لاکھ 60ہزار سے زائد کمرے بک کیے گئے ہیں جبکہ سماجی فاصلے، ماسک کی پابندی سمیت ضروری ضوابط پرعمل درآمد کرنا لازمی ہوگا۔

سعودی حکومت نے وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کےلیے ہوٹلز میں 10 فیصد کمرے الگ مختص کیے ہیں۔ ایک کمرے میں 2 سے زائد افراد کو نہیں رکھا جائے گا۔

معتمرین کیلئے مدینہ منورہ کے ہوٹلز میں 70 ہزار سے زیادہ کمرے مختص کیے گئے ہیں جبکہ تمام ہوٹل اور ٹاورز میں 24 گھنٹے سینیٹائزڈ اور صفائی ضوابط لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں گلف نیوز نے غیرملکی عمرہ زائرین کو عمرے کی اجازت کی خبر شائع کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube