Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

سعودی عرب: غیرملکی زائرین کیلئے عمرہ بحال کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: گلف نیوز

سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کےلیے عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی یا بیرون ممالک کے زائرین کو مملکت آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین ایس او پیز کے  تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کےلیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

حج کا رکنِ اعظم آج ادا کیا جارہا ہے

غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جبکہ کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، تاہم جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

نیا قانون، خواتین نے محرم کے بغیر حج ادا کیا

اس سےقبل رواں کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

رواں سال سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے اعلان کے بعد پہلی بار خواتین کے گروپ نے محرم کے بغیر حج ادا کیا تھا، خواتین کو بغیر محرم حج ادا کرنے کی اجازت نہ تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube