سعودی عرب اور ترکی سمیت کئی ممالک میں عید

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 4 days ago

نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی

سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ملکوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، نماز عید میں کرونا وائرس کے خاتمے، مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جس کے بعد سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی بھی کی گئی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات کرونا سے بچاؤ کيلئے سماجی فاصلے کا خاص خيال رکھا گيا، اس موقع پر مسلم اُمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسجد اقصیٰ ميں نمازيوں کی بڑی تعداد صف بہ صف ہوئی، جس کے بعد

لوگ گھل مل گئے، خواتين اور بچوں نے خوشی کا اظہار کيا۔

ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیا میں نماز عید ادا کی گئی، صدر رجب طيب اردوان نے بھی شرکت کی۔

ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت کینیڈا و یورپ میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، ماسکو کی مرکزی جامع مسجد ميں نماز عيد کا روح پرور اجتماع ہوا۔

بھارت ميں ڈيلٹا ويرينٹ کے خطرے کو ديکھتے ہوئے عوام سے اپيل کی گئی ہے کہ وہ ايس او پيز پر عمل کريں، انڈونيشيا ميں کرونا کی تباہی کے بعد بڑے اجتماعات پر پابندی ہے۔

آسٹريليا کے 2 بڑے شہروں سڈنی اور میلبرن ميں لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ بنگلہ ديش ميں 8 روز کیلئے لاک ڈاؤن ميں نرمی کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube