Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

يورپ ميں طوفانی بارش اورسيلاب نے تباہی مچادی

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اموات کی تعداد200 سے زائد ہوگئی

يورپ ميں طوفانی بارش اور سيلاب سے اموات کی تعداد200 سے زائد ہوگئی جبکہ 1ہزار سے زائد لاپتہ ہيں۔جرمن چانسلر اينجلا مرکل نے صورتحال کوتشويشناک قرار دے دیا ہے۔

يورپ ان دنوں شديد موسم کی لپيٹ ميں ہے۔مسلسل اور طوفانی بارش سے جرمنی،بيلجئم اور نيدرلينڈ زيادہ متاثر ہوئے ہيں اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ بارشوں سے لاکھوں یورو کا نقصان ہوا ہے۔کئی شہروں ميں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔

خراب موسمی صورتحال کے باعث بيلجئم کے بھی کچھ علاقے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اور يہاں 31 افراد جان سے چلے گئے۔

جرمنی ميں اموات کی تعداد157 ہوگئی ہےاور سيکڑوں افراد لاپتہ ہيں۔ سيلاب سب سے زيادہ تباہی مغربی ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ آئی ہے جہاں 110 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 700 سے زائد زخمی ہيں۔ ريسکيو آپريشن کے لئے فوج تعينات کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube