Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

اللہ زمین پرفساد پھیلانے والوں کوپسند نہیں کرتا، خطبہ حج

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے مسجد نمرہ میں حج 1442 ہجری کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی تمام مشکلات اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے، اللہ کے حکم سے ہی مشکلات آتی ہیں لیکن ایسی کوئی مشکل نہیں جسکا حل نہ ہو۔

سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے کہا کہ ’ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ وہ دن اور رات کو لانے والا ہے اور اسی نے نبی اکرم ﷺ کو بھیجا‘۔

خطبہ حج میں انہوں نے اہل ایمان کو مخاطب کرتے ہوئے تقویٰ اور پرہیزگاری کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہی زمین و آسمان کا مالک ہے، لہٰذا تقویٰ کو اختیار کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایسی چیز ہے جس سے خیرات و برکات کا نزول ہوتا ہے۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہی پاک رب ہے جس نے بہترین کلام کو نازل کیا، اللہ نے اپنے بندوں پر احسان کرتے ہوئے قرآن مجید نازل کیا اور انبیاء بھیجے۔ اللہ نے اپنے بندوں پر نعمتيں تمام کرديں، اللہ اپنے بندوں کے ساتھ احسان کرتا ہے جواب میں بندے کیوں نہیں کرتے، اللہ فرماتا ہے ميری رحمت سب کيلئے وسيع ہے۔

انہوں نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اور معاشرتی بھلائی کیلئے مالی معاملات میں درست ہونا ضروری ہے، لوگوں کو بلکل مشقت میں نہ ڈالو۔ اللہ نے معاملات ميں وفا کا حکم ديا ہے، اللہ فرماتا ہے يتيم کے مال ميں خيانت نہ کرو۔ قرآن مجید ميں حکم ہے اپنی بيويوں کے ساتھ بھلائی کرو، اللہ اترانے اور تکبر کرنے والوں کو بلکل پسند نہیں کرتا۔ اپنے والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ بھلائی کرو، اللہ کے ساتھ بھلائی کرو جیسے اللہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کرتا ہے۔

حج کے بنیادی مناسک کی ادائیگی آج سے شروع ہوگی

شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قربانی کے جانور کو بھی راحت کے ساتھ ذبح کرنے کا حکم دیا ہے جب جانور کے ساتھ یہ حکم ہے تو انسان کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی برائی کا جواب بھی اچھے انداز میں دو، اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہمیں درگزر کرنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ لوگوں سے بات بھی اچھے انداز میں کرو، اللہ فرماتا ہے، صبر سے کام لو۔ اللہ فرماتا ہے احسان کے درجے پر رہو، اللہ ايسے بندوں کو پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ محسنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔

خطبہ حج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بندر بلیلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تقویٰ اختیار کرنے والے جنت میں رہیں گے، نیکی کرنے والے وہ ہیں جو برائی کا بدلہ اچھائی سے دیتے ہیں۔ اللہ نے فرمایا متقی کے لیے جنت کی خوشخبری ہے، مقاصد شريعت ميں ہے کہ انسان اپنے نفس کی حفاظت کرے۔ نبی اکرمﷺ نے فرمايا کہ جس زمين پر طاعون پھيلا ہو وہاں سے نہ نکلو اور جہاں طاعون ہو وہاں نہ جاؤ۔ عرفے کے دن اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے، ايمان کا تقاضا ہے زکوٰة کی ادائيگی کريں۔

عازمینِ حج منیٰ سےمیدان عرفات پہنچنا شروع

مسجد نمرہ ميں خطبہ حج کے ساتھ حج کا رکن اعظم ادا کر ديا گیا۔ ظہر اورعصر کی نمازیں اکھٹی ادا کی گئیں۔ غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے۔

مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک وقت میں پڑھنے کے بعد حجاج کرام جمعرات کی شب مزدلفہ میں گزاریں گے جہاں اس بار وہ کنکرياں جمع نہيں کريں گے بلکہ انھيں انتظاميہ کی جانب سے کنکريوں کے پيکٹ ديے جائيں گے۔

منگل 10ذوالحج کو حجاج کرام مزدلفہ میں نماز فجر ادا کرکے منیٰ واپس لوٹیں گے اور وہاں پہنچ کر سب سے بڑے جمرات العقبہ کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ اس کے بعد قربانی ہوگی اور پھر حجاج کرام سر منڈا کر احرام کی حالت سے باہر آجائیں گے۔ اسی روز مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں طواف زیارت کیا جائے گا اور رات منیٰ واپس آ کر گزاری جائے گی۔ مطاف کے صحن کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پر رہنمائی کے بورڈز اور اسٹیکرز لگائے گئے ہيں۔

مسجد الحرام اور اس کے اطراف حجاج کرام کی نقل وحرکت کو آسان اور منظم بنايا جا رہا ہے تاکہ سماجی فاصلہ قائم رہے۔ ہر حاجی کو نماز کے لیے ایک جائے نماز پیش کی جائے گی جو جراثیم کش مواد سے صاف کی ہوئی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Hajj performed 2021, Hajj 2021, Hajj , Eid al-Adha 2021 ,Saudi Arabia Hajj 2021,Hajj 1442AH 2021,Hajj News 2021, hajj 2021 latest update
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube