Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

روس کا لاپتا طیارہ مل گیا

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Russian plane crashes, all 28 on board feared dead | Aviation News | Al  Jazeeraروس کا سائیبریا میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ ملا گیا۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ طیارہ سربیا کے علاقے ٹومسک میں پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔

مسافر طیارے انتونو این -28 کا اڑان بھرنے کے بعد  کنٹرول روم سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت مشکل سے طیارے کی قریبی واقع ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارا۔ اس دوران طیارے میں 19 مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔

محکمہ ہوا بازی نے طیارے کو تلاش کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھیجا تو یہ طیارہ نظر آیا، جس کے بعد تمام مسافروں کو ریسکیو کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی چھوٹی فضائی کمپنی علاقائی پروازیں چلاتی ہے، یہ طیارہ بھی سائبیریا کے شہر کیڈروی سے ٹومسک کی طرف جاتے ہوئے لاپتا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 10 روز کے دوران روس کے طیارے لاپتا ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

رواں ماہ کی 6 تاریخ کو بھی مسافر طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا۔ مسافر طیارے میں عملے سمیت 28
افراد سوارتھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube