Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

ایمیزون جنگل اربوں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ اگلنے لگا

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کٹائی روکنے کیلئے برازیل کو یورپی ممالک کی وارننگ

زمین کے پھپھڑے کہلانے والا جنگل ایمیزون سالانہ اربوں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے لگا جس سے دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

جنگلات یوں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن خارج کرتے ہیں جس سے انسان سانس لیتا ہے لیکن یہ جنگل کچھ الٹ ہی کر رہا ہے۔ ایمیزون کے حوالے سے سائنسدانوں نے تہلکہ خيز انکشاف کيا ہے يہ برساتی جنگلات جتنی مقدار ميں کاربن ڈائی آکسائيڈ جذب کر رہے ہيں اب اُس سے زيادہ اس کا اخراج کرنے لگے ہیں۔

محققین کاربن ڈائی اکسائيڈ کے اخراج کی بڑی وجہ جنگلات کے کٹاؤ اور آتشزدگی کو قرار دے رہے ہيں۔ جبکہ موسمياتی تبديلياں اور بڑھتا درجہ حرارت بھی ان اسباب میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے برازيل پر زور ديا جارہا ہے کہ وہ جنگلات کا کٹاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ جنگلات کے کٹاؤ کی ترغيب دينے پر برازیلی حکومت اکثر تنقيد کی زد ميں رہتي ہے۔

محققین نے زور ديا ہے کہ ایمیزون کو بچانے کے لیے ايک عالمی معاہدے کی ضرورت ہے۔ بعض يورپی ممالک تو يہاں تک کہہ چکے ہيں کہ اگر جنگلات کے کٹائی کو نہ روکا گيا وہ برازيل کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کر ديں گے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube