Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

طالبان اقتدارمیں آئے تو ملکرکام کرنے کیلئے تیارہیں، برطانیہ

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

برطانیہ نے طالبان کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ ڈیفنس سیکریٹری کہتے ہیں کہ امن کا تقاضہ ہے کہ دشمن سے بھی شرائط پر سمجھوتہ کریں۔

برطانوی ڈیفنس سیکریٹری بین ویلیس کا ڈیلی ٹیلی گراف کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا ہے کہ اگر طالبان اقتدار میں آئے اور انسانی حقوق کا احترام کیا تو برطانیہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے، امن کا تقاضہ ہے کہ دشمن سے بھی شرائط پر سمجھوتہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ اس وقت کس کی حکومت ہے اور وہ کچھ بین الاقوامی اصولوں پر عمل پیرا ہو تو برطانیہ اس کے ساتھ جڑ جائے گا۔

بین ویلیس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دیگر حکومتوں کی طرح اگر وہ انسانی حقوق کیخلاف سنجیدہ نوعیت کا کچھ بھی کریں گے تو ان کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔

افغان طالبان نے بدھ کو پاکستانی علاقے چمن سے متصل سرحدی گذر گاہ پر کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد پاکستان نے باب دوستی بند کردیا ہے۔

برطانوی ڈیفنس سیکریٹری نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق رہنمائی کرتے ہوئے افغانستان کو جوڑیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube