Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

طالبان کا پاک افغان سرحد پرقبضہ، باب دوستی بند

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

برطانیہ طالبان حکومت تسلیم کرنے پر آمادہ

طالبان نے پاک افغان سرحد پر قابض ہونے کے بعد باب دوستی بند کردیا۔

افغان طالبان کی افغانستان میں پیشقدمی تیزی سے جاری ہے اور اسپن بولدک کی مرکزی شاہراہ کا قبضہ سنبھالنے کے علاوہ باب دوستی پر بھی ان کا کنٹرول ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے چمن سے متصل پاک افغان سرحد سیل کردی ہے۔

طالبان نے مرکزی دروازے پر اپنا پرچم لہرا ديا اور پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے ويش منڈی پر بھی قبضہ کرليا ہے۔

طالبان نے افغان پارليمان کے ارکان کو بھی عام معافی دے دی ہے۔ اس حوالے سے دعوت اور رہنما کميشن کے سربراہ امير خان متقی کا ویڈيو بيان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سب سن لیں کہ طالبان کی صوبائی دارالحکومتوں میں جنگ کی کوئی پالیسی نہیں اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرکے کنٹرول سنبھالا جائے گا کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کے کاموں میں کوئی خلل نہ پڑے اور کاروبار زندگی و تجارت بدستور جاری رہے۔

دریں اثناء نے برطانيہ طالبان حکومت کو تسليم کرنے کے ليے تيار ہوگيا اورا س نے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی آمادگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی وزيردفاع بن ويلس کا بيان بھی سامنے آگيا۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان اقتدارميں آئے تو مل کر کام کريں گے تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ طالبان ماضی کی غلطياں نہيں دُہرائيں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube