Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ہرات کی بندرگاہ بھی طالبان کےقبضے میں چلی گئی

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

چاہیں تو15دن میں ملک کاکنٹرول حاصل کرسکتے ہیں،طالبان

چين، تاجکستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے بعد طالبان نے ايرانی سرحد پر واقع بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرليا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کو جواب دیتے ہوئے افغان طالبان نے کہا کہ 85 فیصد افغانستان ہمارے قبضے میں ہے، چاہیں تو 15دن میں پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔

روسی حکومت کی دعوت پر طالبان کا وفد مزاکرات کےلیے شہاب الدين دلاور کی سربراہی ميں ماسکو پہنچا اور میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمين روس کيخلاف استعمال نہيں ہونے ديں گے۔

روسی صدر کے مشير ضمير کابلوف سميت اعلیٰ حکام سے ملاقات ميں طالبان نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کو روس کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

افغانستان:طالبان نے 7 افغان پائلٹس کو قتل کر دیا گیا

دوسری جانب افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، ایرانی سرحدکے قریب ہرات ميں واقع اسلام قلعہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال ليا ہے جبکہ ترکمانستان سے متصل اہم تجارتی گزرگاہ تورغوندی پر بھی طالبان کا قبضہ ہے۔

ہرات کے ضلع گزرا ميں طالبان نے ايک افغان چوکی کو دھماکے سے اُڑادیا جبکہ ضلع شين دند ميں عام فوجيوں کے ساتھ 140 کمانڈو اور 100 سے زائد مقامی جنگجوؤں نے بھی خود کو طالبان کے سپرد کرديا۔

طالبان، افغان حکومت میں سیاسی حل پر اتفاق ہوگیا

طالبان نے افغان ائیرفورس کے پائلٹوں کو بھی چن چن کرقتل کرنا شروع کردیا ہے اب تک 7 پائلٹ ہلاک کيے جاچکے ہيں۔

ترجمان طالبان کے مطابق يہ مہم اس ليے چلائی گئی ہے کيونکہ ايئرفورس کے پائلٹ افغان عوام پر بمباری کرتے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube