Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بشکریہ الجزیرہ

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی۔

ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی فوڈ فیکٹری میں آگ گزشتہ روز جمعرات 8 جولائی کو لگی۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پایا نہ جا سکا۔ امدادی کارکن تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو اداروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ جمعرات کو رات گئے لگی۔ اب تک 52 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم ابھی تک محض 17 افراد کی ڈیڈ باڈی مل سکی ہیں۔ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت کتنے لوگ موجود تھے اور کتنے لوگ اب تک لا پتا ہیں۔ اور آگ کیسے لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات امدادی کام مکمل ہونے کے بعد ہی شروع ہو سکے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلادیش دنیا میں سب سے زیادہ کپڑے برآمد کرنے والے ممالک میں چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube