Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

افغانستان میں افغان طالبان کا مزید 13اضلاع پر قبضہ

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Afghan Taliban

فوٹو: اے ایف پی

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران طالبان نے مزيد 13اضلاع پر قبضہ کرليا جن میں قندھار اور پکتیا کے اضلاع بھی شامل ہیں۔

اب تک طالبان 110 اضلاع پر قبضہ حاصل کرچکے ہيں جبکہ طالبان اسلحہ، گولہ بارود اور سينکڑوں فوجی گاڑيوں پر بھی قبضہ کرچکے ہيں۔

افغان فورسز کے سينکڑوں اہلکار اپنی ڈيوٹياں چھوڑ کر طالبان کو جوائن کر رہے ہيں۔

دوسری جانب افغانستان ميں صوبے قندھار ميں گورنر کے کمپاؤنڈ ميں دھماکا ہوا جس ميں صوبے کے گورنر کے سيکريٹری منصور احمد اور ان کا گارڈ ہلاک ہوگيا۔ دھماکا خيز مواد پارکنگ ايريا ميں نصب کيا گيا تھا۔

اسکے علاوہ کابل قندھار ہائی وے پر بھی دھماکا ہوا جس ميں 5افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہيں۔ زخميوں ميں بچے اور خواتين شامل ہيں البتہ کسی نے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہيں کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Afghan Taliban ka qabza
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube