Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

میکسیکو: گیس لیکج سےسمندر میں آگ بھڑک اٹھی

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: الجزیرہ

میکسیکو کی سرکاری آئل اینڈ پٹرول کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ سمندر میں گیس کےزیادہ رساؤ کے باعث خلیج میکسیکو میں آگ بھڑک اٹھی۔

دی انڈیپنڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق سمندر میں بچھی گیس پائپ لائن پھٹنےکے باعث لگی، فوٹیج گزشتہ روز آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران بنائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو کے جزیرہ نما شہر یوکاٹن میں ڈرلنگ پلیٹ فارم سے لگ بھگ 150 گز کے فاصلے پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنےباعث کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

میکسیکو کی سرکاری کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز الصبح سمندر میں آبدوز کو اطلاع کردی تھی کہ پانی میں گیس کا رساؤ ہورہا ہے۔ کمپنی نے پانچ گھنٹوں بعد گیس لیکج پر قابو پانے کےلیے پائپ لائن کو ملان والے تمام والوز کو بند کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
میکسیکو، گیس لیکج، آئل اینڈ پٹرول کمپنی پیمیکس
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube