Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

عالمی طاقتوں نے دھمکانے کی کوشش کی تو کچل دینگے،چینی صدر

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کميونسٹ پارٹی کی 100 ویں سال سالگرہ پر خطاب

چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں کو واضح پيغام ديتے ہوئے کہا ہے کہ اب چین کو دھمکانے کا وقت گیا اور اگرکسی نے ایسی کوشش کی توان کے سروں کوکچل دیا جائے گا۔

چين کی حکمران جماعت کميونسٹ پارٹی کی 100 ویں سال سالگرہ کے موقع پر منعقدہ جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ اب وہ وقت گیا کہ چين کو دھمکایا جائے، اب چین کسی کو بالادستی قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس موقع پر چینی صدر نے عالمی معيار کے مطابق جديد فوج تشکيل دينے کا بھی اعلان کيا۔

چین میں کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔ چینی صدر نے تياننمن اسکوائر بيجنگ سے ٹيلي ويژن پر خطاب کیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی پارليمنٹ کو کنٹرول کرتی ہے اورعدالتيں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھي اسی کو جوابدہ ہيں۔

دریں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں چینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چين کا سياسی نظام مغربی جمہوريتوں کا متبادل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چينی کميونسٹ پارٹی نے ايک ايسا نظام ديا ہے جس نے تمام مغربي جمہوريتوں کو مات دے دی ہے۔

انہوں نے پاک چین دوستی کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے اور اميد ظاہر کی کہ صدر شيی جن پنگ کی قيادت ميں چين ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube