Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پشاور کی مشال نے لیڈی ڈیانا ایورڈ حاصل کرلیا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مشال عامراسکاٹ لینڈکے30بااثر نوجوانوں میں بھی شامل

برطانیہ میں پاکستانی خاتون وکیل مشال عامر کو سماجی خدمات پر لیڈی ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

طبی سرگرمیوں اور مستحق افراد کو غذائی ضروریات کی فراہمی سمیت کئی ممالک میں رفاہی، سماجی خدمات اور تارکین وطن کی قانونی امداد کی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کا سب سے بڑا لیڈی ڈیانا ایوارڈ پشاور کی مشال عامر کو دیا گیا۔

مشال عامر کے والد پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور کا کہنا ہے کہ وہ اس پر بہت خوش ہیں کیوں کہ اس سے صوبے کے دوسرے افراد کی بھی ہمت افزائی ہوگی کہ وہ اپنے بچے بچیوں کو تعلیم دیں اور انہیں اس لائق بنائیں کہ وہ عالمی سطح پر فلاحی کام کرسکیں۔

کیمرج یونیورسٹی سے فارغ التحصل مشال عامر سماجی خدمات کی بنا پر اسکاٹ لینڈ کی 30 بااثر نوجوان شخصیات میں بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube