Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کینیڈا: ہیٹ ویونے233جانیں لےلیں،درجہ حرارت49.5 ڈگری

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: سی این این

کينيڈا کےصوبے برٹش کولمبيا ميں ہيٹ ویو کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 233 ہوگئی۔ درجہ حرارت 49 ڈگری سينٹی گريڈ سےتجاوز کرگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کا مغربی حصہ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کےباعث ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے۔

کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ کینیڈا کے ماہر امور موسمیات ڈیوڈ فلپ نے کہا کہ یہ صحرائی گرمی ہے جو بہت ہی خشک اور گرم ہے۔

دوسری جانب کینیڈین شہر وینکوور میں حکام نے سڑکوں کے کنارے عارضی فوارے اور نمی پیدا کرنے والے مراکز قائم کیے ہیں جبکہ جنگلوں اور فشریز کے محکموں کو ممکنہ طور پر آگ لگنے کے واقعات کے بارے خبردار کردیا گیا ہے۔

کینیڈا کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ساحلوں اور سوئمنگ پولز میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے اور ہنگامی امداد کے دفاتر میں کالز کی بھرمار ہے جہاں لوگوں نے ایمبولینسز کے پہنچنے میں تاخیر کی شکایات کیں۔

محکمہ موسمیات کینیڈا نے برٹش کولمبیا، البرٹا، مینیٹوبا، یوکون اور شمال مغربی علاقوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ جہاں گرمی کی طویل، پورا ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز کینیڈا میں شدید گرمی باعث ایک روز 65ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube