Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

امریکا نے ایران کی 33 ویب سائٹس بند کردیں

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Iran websites

فوٹو: اے ایف پی

امريکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ايران کے زیر انتظام چلنے والی 33 ویب سائٹس بند کردیں، جس میں عراق اور يمن کی ويب سائٹس بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تينوں ويب سائٹس پر نوٹس لگائے گئے ہيں جن پر لکھا ہے کہ انھيں امريکی ادارے ايف بی آئی اور ديگر اداروں نے کنٹرول ميں ليا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نشریات (آئی آر آئی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ العالم کے علاوہ بعض دوسری ویب سائٹس بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ ان میں فلسطین سے متعلق نشریات اور عربی زبان میں مذہبی اور ثقافتی چینل کی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

ايران کا کہنا ہے کہ امريکا نے بندش کی کوئی وجہ نہيں بتائی۔

پريس ٹی وی اور العالم ايران کے سرکاری چينل ہيں جبکہ المسيرہ چينل لبنان سے چلايا جاتا ہے مگر اسے يمن کے حوثی باغی استعمال کرتے ہيں۔

امريکا نے گزشتہ سال اکتوبر نومبر ميں بھی پاسداران انقلاب کے زير استعمال 120 ويب سائٹيں بند کی تھيں۔ امريکا نے الزام لگايا تھا کہ ان ويب سائٹس سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھيلائی جا رہی تھيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube