افغانستان: آرمی چيف، وزيردفاع، وزیرداخلہ عہدے سےفارغ

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: تولو نیوز

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چيف، وزير دفاع اور وزير داخلہ کو عہدے سے ہٹا ديا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں تشدد کی نئی لہرکے باعث افغان صدر نے وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور آرمی چیف کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

جنرل ولی محمد احمد زئی نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور اسد اللہ خالد کی جگہ بسم اللہ خان نگراں وزير دفاع مقرر کے عہدے پر تعینات کردیئے گئے، ملاعبدالغنی برادر کا کہنا ہے ہم امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، حقیقی اسلامی نظام کا نفاذ امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔

اس سے قبل امریکا نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ نیٹو افواج 11ستمبر تک افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کرلیں گی تاہم انخلاء سے پہلے ہی افغانستان کے کئی اضلاع میں بڑے پيمانے پر افغان فوجيوں کے ہتھيار ڈالنے کی اطلاعات آرہی ہيں۔

یاد رہے امریکی فوج کے انخلاء سے قبل افغان حکومت 30 اضلاع پر اپنا کنٹرول کھوچکی ہے جبکہ ان علاقوں میں طالبان کی رٹ قائم ہورہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ 34 میں سے 28 صوبوں میں افغان سیکیورٹی فورسز طالبان کے ساتھ لڑرہی ہیں جبکہ جمعہ کو صوبہ فریاب میں طالبان کی جانب سے قبضہ کیے گئے ضلع کو واپس لینے کےلیے ہونے والی لڑائی کے دوران افغان اسپیشل فورسز کے 24 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube