Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

یو اے ای نے بھارتی شہریوں کو داخلے کی اجازت دیدی

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارت نے کرونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد بھارتی شہریوں کو بھی امارات میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لینے والے بھارتی شہریوں کو یو اے ای آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا کی منفی رپورٹ لانے پر امارات میں بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ فیصلے پر 23 جون سے عمل درآمد ہوگا۔

بھارتی کرونا وائرس جہاں یورپ کے ممالک میں رپورٹ ہوا ہے، وہیں کویت میں بھی اس ویرینٹ کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

کویت کی وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریاست میں سامنے آنے والے بھارتی قسم کے کرونا وائرس کیسز کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان عبداللہ السند نے بتایا کہ ڈیلٹا ویرینٹ (عام طور پر بھارتی انڈین ویرینٹ کے نام سے مشہور) کے کیسز کی تصدیق وزارت صحت کے ایک تفصیلی تجزیے میں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد میں کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، گہرے لیبارٹری تجزیے کے بعد معلوم ہوا کہ انھیں ڈیلٹا ویرینٹ کا انفیکشن لاحق ہوا ہے، تصدیق کے بعد تمام کیسز کو باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم نے ملک میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو بہت پریشان کن ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خطرے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں پائے جانے والے ‘کو وِڈ ویرینٹ’ کا ایک اسٹرین باعث تشویش بنا ہوا ہے، اور مختلف ممالک اس پر گہری نظر رکھ رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube