Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ایران: صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: مہرنیوز

ایران کے صدراتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ انکے اگلے رہبر کے امکانات بھی ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدارتی انتخابات میں میدان مارنے والے ابراہیم رئیسی کے مدمقابل 3 امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی۔

گزشتہ روز ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں 4 امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ابراہیم رئیسی 2017 میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا مگر وہ موجودہ صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے۔ ایران میں ہر چار سال بعد صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کے امیدواروں کی منظوری شوریٰ نگہبان دیتی ہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے

ابراہیم رئیسی نے 1979 کے انقلابِ ایرن کے فورا بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کراج اور پھر ہمدان صوبے کے لیے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔

ابراہیم رئیسی 1989 میں تہران کے چیف پراسیکیوٹر بنے اور پھر سال 2004 میں نائب عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر 10 سال تک فائز رہے۔

ابراہیم رئیسی 2019 سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی کی مدت رواں سال اگست میں ختم ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube