Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

غزہ میں اسرائیلی بمباری، جنگ بندی معاہدہ خطرے میں

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: الجزیرہ

اسرائیل نے ایک بار پھرعالمی قوانین اور سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں پھر سے بمباری کردی جس سے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی افواج نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ غزہ کے متعدد علاقوں سے آتشی غباروں سے حملے کیے گئے جس کے جواب میں غزہ پر بمباری کی گئی۔ اسرائیلی حملوں کے جواب میں حملے کا فوری تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کے روز بھی غزہ شہر اور خان یونس کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا اور مسلسل دوسرے روز بھی رات میں بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسرائیل کی پھر غزہ میں بمباری، 10فلسطینی زخمی

اس سے قبل اسرائیل میں اقتتدار سنبھالنے کے 24 گھنٹوں بعد ہی نفتالی بینٹ کی حکومت میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کےباعث انٹرنیشنل میڈیا ہاؤسز تباہ

واضح رہے کہ 21مئی کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر حماس کےخلاف جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور غزہ میں حماس کے درمیان جاری 12روزہ جھڑپوں میں 61 بچوں اور 36 خواتين سميت 213 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیل نے اس جھڑپ کے دوران غزہ میں قائم کئی میڈیا ہاؤسز کی بلڈنگ کو فضائی حملے میں تباہ کردیا تھا جس میں الجزیرہ، اے پی سمیت کئی ادارے شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube